میکسیکو کے کھلاڑی سیزرسالازار انجری کے باعث اسکواش لیگ سے باہر

۰۶ نومبر, ۲۰۱۸ ۳:۵۴ شام

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ میں میکسیکو کے کھلاڑی سیزر سالازار انجری کے باعث اسکواش لیگ سے باہر ہو گئے۔

کوئٹہ میں بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ ایوب اسٹیڈیم اسکواش کورٹس میں جاری ہے۔

گروپ اے میں پاکستانی کھلاڑی فرحان محبوب ہم وطن کھلاڑی احسن ایاز کے مدمقابل ہوئے۔ 5 راونڈز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ دیکھا کر فرحان محبوب سیمی فائنل کے لئے کو الیفائی کر گئے۔

بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ کے چیئرمین پرنس عمر احمد زئی کا کہنا تھا کہ ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے درمیان مقابلوں سے انہیں ایک دوسرے سے سیکھنے کا مو قع بھی مل رہا ہے۔

میکسیکو کے کھلاڑی سیزر سالازار انجری کے باعث اسکواش لیگ سے باہر ہوگئے۔ اسکواش کے مقابلوں کا فائنل 7 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز