Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میکسیکو کی جیل میں لڑائی ، 16افراد ہلاک

میکسیکو کی جیل میں لڑائی ، 16افراد ہلاک
January 2, 2020
میکسیکو ( 92 نیوز) شمالی امریکی ملک میکسیکو  میں جیل میں لڑائی میں 16 افراد ہلاک اور5 زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ میکسیکو کی مغربی ریاست زکاٹیکس کی جیل میں قیدیوں میں فٹ بال کے میچ کے دوران لڑائی ہو گئی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ حکام نے کہا کہ جیل میں اب حالات قابو میں ہیں اور ایک شخص کو آتشیں اسلحے سمیت قبضے میں لیا گیا ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ جیل سے 3 بندوقیں اور متعدد چاقو بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔