Thursday, May 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میڈرڈ اوپن ٹینس میں اوساکا کو اپ سیٹ شکست، البرٹ راموس نے ایسٹورل اوپن ٹائٹل جیت لیا

میڈرڈ اوپن ٹینس میں اوساکا کو اپ سیٹ شکست، البرٹ راموس نے ایسٹورل اوپن ٹائٹل جیت لیا
May 3, 2021

میڈرڈ (92 نیوز) جاپان کی ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا کو میڈرڈ اوپن ٹینس میں اپ سیٹ شکست کا سامنا، جمہوریہ چیک کی کیرولینا نے ناؤمی اوساکا کو شکست دی۔

ناؤمی اوساکا کا دوسرے راؤنڈ میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا سے ہوا، کیرولینا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کی عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ناؤمی اوساکا کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹس سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

ایسٹورل اوپن ٹینس کا ٹائٹل اسپین کے البرٹ راموس نے اپنے نام کر لیا، البرٹ راموس نے فائنل میں برطانیہ کے کیمرون نوری کو شکست دی۔