میٹروپولیٹن کراچی میں آوارہ کتوں کی بہتات، عوام پریشان

میٹروپولیٹن کراچی میں آوارہ کتوں کی بہتات، عوام پریشان
۱۴ مئی, ۲۰۱۹ ۳:۲۹ شام

کراچی (92 نیوز) میٹروپولیٹن سٹی کراچی میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث آوارہ کتوں کی بہتات ہوگئی ہے ، شہر کا کوئی بھی علاقہ ہو وہاں کے مکین کتوں کی بھرمار سے پریشان نظر آتے ہیں ۔

میٹروپولیٹن کے پوش علاقہ ڈیفنس ، فیڈرل بی ایریا ، سلطان آباد  سمیت ہر علاقے میں آوارہ کتوں کی ہے بہتات  ہے ، کتے تلف کرنے والی  ٹیمیں کہاں ہیں، کچھ معلوم نہیں  ۔

سلطان آباد کے مکینوں کی زندگی عذاب ہوگئی  ، کتا مار ٹیمیں تو آتی نہیں اسی لیے خود ہی ایکشن کرنے پر مجبور ہیں۔ بوری میں بند کرنے سمیت مختلف طریقوں سے کتوں کیخلاف ازخود نوٹس لیتے ہیں ۔

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ  متعلقہ ادارے آوارہ کتے مارنے کی مہم باقاعدگی سے چلائیں، تاکہ ان کی افزائش رک سکے ۔

تازہ ترین ویڈیوز