Thursday, December 3, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ، انگلینڈ کی آئر لینڈ کو پہلے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست

مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ، انگلینڈ کی آئر لینڈ کو پہلے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست
July 31, 2020 06:47 pm

سائوتھمپٹن (92 نیوز) انگلینڈ کا آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں فاتحانہ آغاز، آئر لینڈ کو پہلے ون ڈے میں چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر آئر لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، آئر لینڈ کی ٹیم 44.4 اوورز میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آئرش ٹیم کی جانب سے کرٹس کیمفر 59 اور میک برائن 40 رنز بنا کرنمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ویلی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے 173 رنز کا ہدف 28 ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پرپورا کیا، میزبان ٹیم کی جانب سے سیم بلنگز نے 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

رابطہ کیجیے