میشا شفیع کیخلاف علی ظفر کا ہتک عزت کا دعویٰ ، ایک اور گواہ کا بیان قلمبند

میشا شفیع ‏
۲۷ اپریل, ۲۰۱۹ ۸:۳۰ شام

لاہور ( 92 نیوز) میشا شفیع کے خلاف اداکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوی میں ایک اور گواہ کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔ عدالت کے باہر علی ظفر  میشا شفیع  پر وار کرتے ہوئے کہا کہ  شہرت کے لئے الزام لگایا، اب کینیڈین امیگریشن کے لئے اپلائی کر کے باہر چلی گئی ہے۔

اداکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعویٰ پر ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے کیس کی سماعت کی،علی ظفرکے گواہ باقر عباس نے بیان قلمبند کروایا ،  علی ظفر بھی اپنی بیوی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراسگی کا الزام گزشتہ برس عائد کیا تھا

میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ  انہیں عدالت نے نہیں بلایا بلکہ وہ خود عدالت آئے ہیں اور جسے بلایا جا رہے ہے وہ پیش ہی نہیں ہو رہی۔

علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جعلی اکاونٹس بنا کرانہیں بدنام کیا جا رہا ہے،عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کرلیا ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز