میشا شفیع نے علی ظفر پر سیشن عدالت میں دو سو کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا


گلوکارہ میشا
۱۸ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۳ شام

 لاہور (92 نیوز) میشا شفیع اور علی ظفر کے درمیان عدالتی جنگ شدت اختیار کر گئی۔ گلوکارہ نے اداکار پر سیشن عدالت میں دو سو کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔

میشاء شفیع نے مؤقف اختیار کیا کہ علی ظفر نےان  پر کینڈین نیشنیلٹی حاصل کرنے کے لیے جھوٹا الزام عائد کیا۔ علی ظفر نے میڈیا پر بیان دیا کہ وہ ایک شریف شہری ہیں اور میشا شفیع جھوٹی خاتون ہے۔

علی ظفر نے کہا وہ قانون اور عدالت کا احترام کرتے ہیں جبکہ میشاء شفیع  عدالت اور قانون کو نہیں مان رہیں۔

گلوکارہ نے مؤقف میں کہا  علی ظفر کے مطابق اس نے پیسوں کے لالچ میں آکر جنسی ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام عائد کیا ہے۔

میشا شفیع نے استدعا کی کہ اداکار کے جھوٹے الزامات سے شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔ عدالت علی ظفر کو دو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

اس سے قبل علی ظفر نے میشاء شفیع پر ایک ارب روپے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز