Friday, June 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میشا شفیع اور علی ظفر کی عدالتی جنگ میں نیا موڑ، گلوکارہ نے جج پر عدم اعتماد کر دیا

میشا شفیع اور علی ظفر کی عدالتی جنگ میں نیا موڑ، گلوکارہ نے جج پر عدم اعتماد کر دیا
May 4, 2019
لاہور (92 نیوز) گلوکارہ میشا شفیع نے اداکار علی ظفر کے ہتک عزت دعویٰ کیس میں سیشن جج پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی منتقلی کی درخواست دائر کر دی۔ میشا شفیع کی جانب سے کیس منتقلی کیلئے درخواست سیشن کورٹ میں دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ جج شکیل احمد پراعتماد نہیں لہذا کیس کیس اور عدالت میں منتقل کیا جائے۔ جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 8 مئی تک ملتوی دی دوسری جانب سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشاء شفیع اور علی ظفر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے آج ایک گواہ کے بیان پر جرح مکمل کی اور کیس کی سماعت 11 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کر لیا ہے۔ علی ظفر کے وکیل کا کہنا تھا میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے۔ میشا شفیع کے جھوٹے الزامات سے علی ظفر کی پوری دنیا میں ساکھ متاثر ہوئی اس سے قبل میشاء شفیع کی جنسی حراسگی کی دو درخواستیں مسترد اور کیس میں تاخیری حربے اختیار کرنے پر دس ہزار روپے جرمانہ بھی کیا جا چکا ہے۔