میر پور آزاد کشمیر میں آنیوالے المناک زلزلے کو ایک سال مکمل ہو گیا


Mirpur Azad kashmir earthquake
24 ستمبر, 2020 11:04 دن

مظفر آباد ( 92 نیوز) میرپور آزاد کشمیر میں 24 ستمبر 2019 کو آنے والے المناک زلزلے کو ایک سال مکمل ہوگیا ،متاثرین آج بھی حکومتی امداد کے منتظرہیں،مکانات تباہ ہونے کی وجہ سے سیکڑوں خاندان ٹینٹوں میں زندگی بسرکرنے پر مجبور ہیں۔

24 ستمبر 2019 کو میرپور آزاد کشمیر میں المناک زلزلے نے ہنستے ہنستے شہر کو سوگ وار کر دیا، اس زلزلے میں 40 افراد جاں بحق، 1300 افراد زخمی، 15 ھزار کے قریب مکانات تباہ ہو ئے ، زلزلے سے متاثر ہونے والے افراد کو کچھ رفاہی اداروں نے مکانات تعمیر تو کر دئیے مگر کچھ اج بھی حکومتی امداد کے منتظر ہیں اور ٹینٹوں میں رہایش پذیر ہیں۔

حکومت  زلزلہ متاثرین کی اس طرح امداد تو نہ کر سکی البتہ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 10لاکھ روپے فی کس دیئے گئے، زلزلے میں تباہ ھونے والی عمارتوں کا نقصان اربوں روپے میں تھا، جس کا حکومت اور دیگر ادارے ابھی تخمینہ لگا رہے تھے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے  کام روک دیا گیا ، کمشنر میرپور کا کہناتھا کہ کوشش ہے کہ متاثرین  کو جلد ادائیگی کردی جائے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اور دیگر ادارے  متاثرین زلزلہ  کو معاوضہ جات کی ادائیگی کریں تاکہ وہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات اورغم کو بھول کر خوشی کی زندگی بسر کر سکیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز