میر واعظ عمر فاروق ‏ کی نئی دہلی طلبی پر محبوبہ مفتی بھی بول پڑیں

محبوبہ مفتی
۱۰ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۳۴ شام

سرینگر ( 92 نیوز) میر واعظ عمر فاروق کی نئی دہلی طلبی پر سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی بھی بول پڑیں ۔

میر واعظ عمر فاروق  کو بھارتی ایجنسیوں کی جانب سے نئی دہلی طلب کیا ،  محبوبہ مفتی نے اقدام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  میر واعظ کوئی عام حریت رہنما نہیں ہیں ۔

محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے کہا کہ میرواعظ عمرفاروق کشمیریوں کےمذہبی اورروحانی رہنما ہیں، بھارتی ایجنسی کی جانب سےانکی طلبی مودی سرکارکی مسلمان دشمنی کاثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے  مقبوضہ کشمیرکے اصل مسائل سے توجہ ہٹانےکیلئےاستعمال کئے جا رہے ہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز