میری ٹیم میں جگہ نہیں بنتی تو بتا دیں، محمد حفیظ


میری ٹیم میں جگہ محمد حفیظ لاہور 92 نیوز پاکستان بنگلہ دیش
26 جنوری, 2020 6:54 شام

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ٹی 20 جتوانے والے محمد حفیظ نے کہا کہ  بعض معاملات میں سینئر کھلاڑیوں کو اعتماد میں لے لیا جائے تو اچھا ہوتا ہے ، بورڈ کو کہہ دیا تھا اگر میری ٹیم میں جگہ نہیں بنتی تو بتادیں،اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو جتوانے پر خوش ہوں ، ٹیم انتظامیہ اور آفیشلز  کوکہا تھا کہ اگر میری ٹیم میں جگہ نہیں بنتی تو مجھے بتادیں،

محمد حفیظ نے کہا کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں اپنی میچ وننگ اننگز  پر خوش ہوں ،  شعیب ملک نے پہلے ٹ20 ٹوئنٹی  میں مشکل پچ  پر جیسے میچ جتوایا اس  سے سیکھنے کی ضرورت ہے   ،  دوبارہ سے باؤلنگ کروانے کے حوالے سے بھی پرامید ہوں ۔

محمد حفیظ کا کہنا ہے مشکل حالات میں  خود  کو مثبت رکھا اور ٹیم میں کم بیک پر اچھی پرفارمنس دینے پر خوش ہوں آئندہ آنے والے میچز میں بھی اچھا پرفارم کرنے کے کی کوشش کروں گا۔

تازہ ترین ویڈیوز