Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میرحاصل بزنجو کی نماز جنازہ کی نال میں ادائیگی، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی شرکت

میرحاصل بزنجو کی نماز جنازہ کی نال میں ادائیگی، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی شرکت
August 21, 2020
خضدار (92 نیوز) خضدار کے علاقے نال میں میرحاصل بزنجو کی نماز جنازہ ادا کی گئی، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سینٹ اور قومی اسمبلی نے میرحاصل بزنجو کو خراج عقیدت پیش کیا، فاتحہ خوانی کی گئی۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ میرحاصل بزنجو گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔ وہ پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ میرحاصل بزنجو کے انتقال پر سینٹ اور قومی اسمبلی ارکان نے فاتحہ خوانی کی اور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ارکان نے کہا حاصل بزنجو پاکستان اور پارلیمنٹ کی پہچان بنے، خدمات ناقابل فراموش ہیں، ممبران نے حاصل بزنجو کے لواحقین سے اظہارتعزیت کیا، جمہوریت کیلئے جدوجہد پر سینٹ میں تعزیتی قرارداد منظور کی گئی۔ حاصل بزنجو کے احترام میں اجلاس ملتوی کیا گیا۔ صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، شہباز شریف، بلاول بھٹو، فضل الرحمٰن، چودھری برادران اور دیگر نے میر حاصل بزنجو کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ بلوچستان کے بزرگ سیاسی رہنماء اور نیشنل پارٹی کے قائد سینیٹر میر حاصل خان بزنجو 3 فروری 1958ء کو بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال میں پیدا ہوئے۔ انکے والد غوث بخش بزنجو بلوچستان کی سیاسی تاریخ کا چمکتا دمکتا ستارہ رہے۔ میر حاصل بزنجو نے ابتدائی تعلیم خضدار میں حاصل کی اور پھر کراچی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ زمانہ طالب علمی میں ہی سیاسی گھرانے میں پلے بڑھے۔ میر حاصل بزنجو نے جمہوری سیاست میں قدم رکھا۔ 1990ء کے عام انتخابات میں آپ نے نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ آپ نے بلوچستان نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی بنیاد رکھی جو بعد میں نیشنل پارٹی میں ہی ضم ہو گئی۔ سال 2009ء میں آپ پہلی بار سینیٹر منتخب ہوئے جبکہ مارچ 2015ء میں ایک بار پھر سینیٹر منتخب ہوئے۔ سینیٹر میر حاصل بزنجو سال 2016ء میں وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔