Tuesday, March 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میدانی علاقوں میں دھوپ نکلنے سے سردی کی شدت میں کمی

میدانی علاقوں میں دھوپ نکلنے سے سردی کی شدت میں کمی
January 22, 2021

لاہور (92 نیوز) ملک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے تاہم میدانی علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز دھوپ نکلنے سے سردی کی شدت کچھ کم ہو گئی۔

ملک کے مختلف حصوں میں موسم کے الگ الگ نظارے ہیں۔ سرد اور ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ نرم، گرم دھوپ سے شہری لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ لاہور میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آج مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہو گا۔ اسلام آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور پوٹھوہار ریجن میں شام اور رات کے وقت بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں، کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ مالاکنڈ ڈویژن، بونیر، بٹگرام، ہری پور، کوہستان سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو گی۔