Wednesday, April 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میئر کراچی کے مشیر باغات لیاقت علی کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑیاں برآمد

میئر کراچی کے مشیر باغات لیاقت علی کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑیاں برآمد
September 19, 2019

 کراچی (92 نیوز) میئر کراچی کے مشیر باغات لیاقت علی کے گھر سے بڑا خزانہ پکڑا گیا۔ کروڑوں روپے مالیت کی لگژری گاڑیاں، بانڈز، جائیدادوں کی دستاویزات اور زیورات برآمد ہوئے۔

نیب کے مطابق لیاقت قائم خانی کے گھر سے 8 لگژری گاڑیاں،  قیمتی ہیرے  ،171 تولے،جدید اسلحہ، پرائز بانڈز کے علاوہ  کراچی اور لاہور کے بنگلوں کی دستاویزات  برآمد ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ 6 سے 4 فٹ کے 2 لاکرز بھی پکڑے گئے جنہیں ابھی تک کھولا نہیں گیا۔

نیب نے قبضے میں لی گئی 200 کے قریب اشیاء کی فہرست بھی مرتب کر لی۔ ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم کے گھر سے کے ایم سی کی اصل فائلز بھی برآمد کی گئیں۔

احتساب  عدالت نے سابق ڈی جی پارکس  لیاقت قائم خانی کا تین روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت پیشی کے موقع پر ملزم سے سوال کیا گیا کہ آپ کی سالانہ تنخواہ 15 لاکھ روپے ہے، اتنا لگژری لائف اسٹائل کیسے رکھا ہوا تھا جس پر  لیاقت علی قائم خانی نے جواب دیا  کہ وہ زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔

لیاقت قائم خانی کو بحریہ آئیکون کیس میں گرفتار کیا گیا  ہے ۔ ان پر بطور ڈی جی پارکس جعلی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔