Saturday, January 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

میئر اسلام آباد کو تین گنا اضافی پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا گیا

میئر اسلام آباد کو تین گنا اضافی پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا گیا
October 9, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے میئر اسلام آباد کو تین گنا اضافی پراپرٹی ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا ۔ حکم امتناعی اسلام آباد چیمبر آٖ کامرس اینڈ انڈسٹریز کی درخواست پر جاری کیا گیا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز  کے وکیل نے کہا کہ میئر اسلام آباد نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کرتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کی ، پراپرٹی ٹیکس میں چانک تین گنا اضافہ بلا جواز ہے ۔ وکیل نے استدعا کی کہ  میٹرو پولیٹن کارپوریشن پرانے پراپرٹی ریٹس پر بل جاری کرے  ، جس پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے  پراپرٹی ٹیکس کے تمام مقدمات یکجانے کا حکم دے دیا۔