مہاتیر محمد نے استعفیٰ دے دیا


عمران خان ، خوشی ، مہاتیر محمد ، ملائیشین ، وزیراعظم
۲۴ فروری, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۶ دن

کوالالمپور ( 92 نیوز) ملائیشیا میں جاری سیاسی کشمکش اپنے منطقی انجام  کی جانب بڑھنے لگی ، وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے استعفیٰ دے دیا۔

ڈاکٹر مہاتیر محمد اپنے اتحادیوں کے ساتھ حکومت میں تھے ، اتحادیوں سے اختلافات کے باعث ملائیشیا کے سیاسی حالات غیر یقینی کی صورتحال  میں تھے ۔

ڈاکٹر مہاتیر محمد  کا استعفیٰ نئے انتخابات  کی جانب  قدم ہے ، انتخابات کے بعد ملائیشیا کےبادشاہ اکثریت حاصل کرنے والے رہنما کو حکومت بنانے کی دعوت دیں گے ۔

ملائیشیا میں تمام افراد کی نگاہیں اس وقت ملائیشیا کے محل کی جانب مرکوز ہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.