Friday, December 4, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مکہ، تیز رفتار کار مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا گئی، ڈرائیور گرفتار

مکہ، تیز رفتار کار مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا گئی، ڈرائیور گرفتار
October 31, 2020
مکہ (92 نیوز) تیز رفتار کار مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا گئی جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے گاڑی قبضے میں لے لی ہے۔ مسجدالحرام کی انتظامیہ کے مطابق ایک تیز رفتار کار مسجد الحرام کے شاہ فہد توسیعی حصے کے نواسی ویں دروازے سے آ ٹکرائی۔ مسجدالحرام کی حفاظت پر مامور عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ واقعہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 12بجکر25منٹ پر پیش آیا، خانہ کعبہ میں عبادت کاعمل بنا کسی توقف کے جاری رہا۔ سکیورٹی عملے نے جائے وقوعہ سے گاڑی ہٹا کرتحقیقات شروع کردی ہیں۔

رابطہ کیجیے