Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مچھ میں کوئلے کی کان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 11 کان کن جاں بحق

مچھ میں کوئلے کی کان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 11 کان کن جاں بحق
January 3, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلے کی کان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 11 کان کن جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق کان کنوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزمان کی تلاش کیلئے نواحی علاقےمیں سرچ آپریشن جاری ہے، واقعہ مچھ کےعلاقے گشتری میں پیش آیا۔

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے مچھ کے علاقے گشتری میں کان کنوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور متعلقہ حکام سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی۔

وزیرداخلہ بلوچستان نے متقلہ حکام کو ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے۔ کہا کہ صوبے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ ریاستی دہشت گردی کسی بھی شکل میں ہو، ناقابل قبول ہے۔