مچل اسٹارک نے ورلڈ کپ میں  سب سے زیادہ 27 وکٹیں حاصل کیں

مچل اسٹارک ‏ ورلڈ کپ ‏ لندن ‏ ‏92 نیوز آئی سی سی ورلڈ کپ ‏
۱۵ جولائی, ۲۰۱۹ ۱:۲۹ شام

لندن ( 92 نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ میں  باؤلرز نے بھی اپنی باؤلنگ کا خوب لوہا منوایا،آسٹریلیا کے  فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک  نے ایونٹ میں سب سے زیادہ  27وکٹیں حاصل کیں،میگا ایونٹ میں تین ہیٹرک بھی ہوئیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں  جہاں بلے بازوں نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کے دل جیتے وہیں باؤلرز نے بھی اپنی باؤلنگ سے بلے بازوں  کی وکٹیں اڑائیں۔

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک  نے اپنی تیز رفتار اور خطر ناک یارکر  سے بلے بازوں کو  چکرائے رکھا، انہوں  نے میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ 27وکٹیں حاصل کیں اور ایک ورلڈ  کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

اس سے پہلے آسٹریلیا کے ہی گلین میگرا نے 26وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پاکستان کے نوجوان باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈ کپ  میں ایک اننگز میں پانچ سے زائد وکٹیں حاصل کر کےکم عمر ترین باؤلر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

میگا ایونٹ میں تین ہیٹرک ہوئیں نیوزی لینڈ کے  ٹرینٹ بولٹ، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک اور بھارت کے محمد شامی نے ہیٹرک کیں۔

تازہ ترین ویڈیوز