موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج بن گئی


موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج بن گئی
22 ستمبر, 2020 9:19 دن

لاہور ( 92 نیوز) موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری  پولیس کیلئے چیلنج بن گئی ، پولیس نے ملزم کی گرفتاری میں عوامی مدد حاصل کرنے کیلئے پمفلٹ تیار  کر لیے ہیں۔

سانحہ موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد علی ملہی کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج بن گئی ، 13 روز گزر جانے کے بعد بھی تمام تر کوششوں کے باوجود پولیس عابد علی کو گرفتار نہ کر سکی ۔ ملزم  عابد علی بیشتر دفعہ پولیس کو چکمہ دیکر کر فرار ہونے میں کامیاب ہو چکا ہے ۔

پولیس نے عابد علی کی گرفتاری میں عوامی مدد حاصل کرنے کیلئے پمفلٹ تیار  کر لیے  ،اس  پمفلٹ پر ملزم کے 2 ممکنہ حلیوں کی تصاویر چھاپی گئی ہیں اوراطلاع کیلئے 2 موبائل نمبرز بھی درج کیے گئے ہیں ۔

پمفلٹ پر لکھے گئے موبائل نمبر ایس پی سی آئی اے لاہور عاصم افتخار اور ڈی ایس پی حسنین حیدر کے ہیں۔

ملزم عابدعلی کا ساتھی شفقت علی پہلے کی پولیس حراست میں ہے جو اعتراف جرم بھی کر چکا ہے،جبکہ ملزم عابد کی بیوی، سالی، دوقریبی عزیز،عابد کا ساتھی بالامستری اوروقارالحسن سے بھی تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز