موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی چھ روز بعد بھی ہاتھ نہ آسکا


موٹروے زیادتی کیس ، مرکزی ، ملزم ، عابد ملہی ، چھ روز
15 ستمبر, 2020 9:40 شام

 لاہور (92 نیوز) موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی چھلاوا بن گیا۔ چھ روز بعد بھی ہاتھ نہ آسکا۔

92 نیوز عابد ملہی گینگ سے متعلق نئی تفصیلات سامنے لے آیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کا گینگ 3 نہیں 4 ملزمان پر مشتمل ہے۔ ملزمان میں عابد ملہی، شفقت، بالا مستری اور علی شیر شامل ہیں۔ موٹروے پر واردات کے دوران عابد ملہی نے پہلے خاتون کیساتھ زیادتی کی اور شفقت کو بھی زبردستی مجبور کیا۔

موٹروے اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کر لی گئیں۔ گھناؤنے فعل کا اعتراف کرنے والا ملزم شفقت کو شناخت پریڈ کیلئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔ درندے شفقت کو سخت سکیورٹی میں پہلے سیشن کورٹ پھر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں لایا گیا۔

دوسری طرف موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی چھلاوا بن گیا۔ چھ روز بعد بھی ہاتھ نہ آسکا۔ پولیس تمام کوششوں کے باوجود درندے کو نہ پکڑا سکی۔ آئی جی پنجاب نے ملزم عابد کی جل  گرفتاری کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ملزمان عابد ملہی اور شفقت کا تیسرا ساتھی اقبال عرف بالا مستری بھی پکڑا گیا۔ ملزم نے عابد کے ساتھ ملکر کئی وارداتیں کیں۔ موٹروے واقعے کی رات بھی ساتھ تھا مگر راستے سے ہی واپس چلا گیا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز