موٹرسائیکل پر پاکستان کا چکر لگانے والا لاہور کا جوڑا کوئٹہ پہنچ گیا

موٹر سائیکل نو بیتا جوڑا پر امن پاکستان عبدالرحمان اور عائشہ صدیق ایڈونچر
۰۷ فروری, ۲۰۱۹ ۵:۲۶ شام

 کوئٹہ (92 نیوز) موٹر سائیکل پر پاکستان کا چکر لگانے والا لاہور کا نو بیتا جوڑا کوئٹہ پہنچ گیا ۔ یہ نوجوان ٹورسٹ جوڑا موٹر سائیکل پر پر امن پاکستا ن کا پیغام دینے نکلا ہے ۔

پر امن پاکستان کا پیغام دیتا یہ نو بیتا جوڑا عبدالرحمان اور عائشہ صدیق کا ہے جو ڈھائی ماہ قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ۔ یہ دونوں زندگی کے ہمسفر تو ہیں ہی مگر اب یہ ایسے یادگار سفر کا حصہ بھی بن گئے ہیں جو دنیا کو پاکستان کے مثبت چہرے سے روشناس کروا رہا ہے ۔ عائشہ صدیق کہتی ہیں کہ شادی کا اس سے بہتر تحفہ اور کوئی نہیں کہ جس میں انہیں پیارے ملک پاکستان کا ہر موسم اورثقافت دیکھنے کا مو قع ملا۔

گرمی ہو یا سردی موٹرسائیکل پر سفر کرنا آ سان نہیں مگر ایڈونچر کا شوقین جوڑا بر فیلا اور پہاڑی راستہ طے کرتا چلا جارہا ہے۔  موٹر سا ئیکلسٹ عبدالرحمان کوئٹہ پہنچنے پر بے حد خوش نظر آ یا۔ اسکا کہنا تھا جہاں گئے محبتیں ملی ۔ دنیا کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان پر امن ملک ہے۔

شا دی کے 11 دن بعد شروع ہونے والا عبدالرحمان اور عائشہ ڈھائی ماہ کا سفر 1 ہفتے بعد لاہور پہنچ کر ختم ہو گا۔

تازہ ترین ویڈیوز