مولانا کے دھرنے  کیساتھ چلنے کو کوئی پارٹی تیار نہیں ، فیاض الحسن چوہان

کوئی پارٹی مولانا کے دھرنے فیاض الحسن چوہان لاہور ‏ ‏92 نیوز صوبائی وزیر اطلاعات ‏
۱۹ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۵۵ شام

لاہور ( 92 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ کوئی پارٹی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں ۔

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ دھرنا نہیں ہوگا ، مسلح جتھوں کی اجازت کسی کو نہیں ، مولانا کے نمائندے ٹی وی پر بیٹھ کر غلط زبان استعمال کر ررہے ہیں ۔

بلاول زرداری  اور شہباز شریف نے تو انہیں ٹکے ، آنے کا جواب دے دیا ہے ، آئین کاآرٹیکل 14،15،16 انہیں آزادی اظہار رائے کی  اجازت دیتا ہے ، آ کر جلسہ کریں ،  لیکن آئین کا آرٹیکل 256 انہیں پابند کرتا ہے کہ کسی طرح کے مسلح جتھوں کی اجازت نہیں ۔

آئین کے ہی آرٹیکل کے مطابق امن و امان کی صورتحال خراب کی گئی تو  آئین کے مطابق اقدام اٹھائے جائیں گے ۔

تازہ ترین ویڈیوز