Thursday, December 3, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

مولانا کے دھرنے  کیساتھ چلنے کو کوئی پارٹی تیار نہیں ، فیاض الحسن چوہان

مولانا کے دھرنے  کیساتھ چلنے کو کوئی پارٹی تیار نہیں ، فیاض الحسن چوہان
October 26, 2019 08:41 pm

لاہور ( 92 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ کوئی پارٹی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں ۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ دھرنا نہیں ہوگا ، مسلح جتھوں کی اجازت کسی کو نہیں ، مولانا کے نمائندے ٹی وی پر بیٹھ کر غلط زبان استعمال کر ررہے ہیں ۔ بلاول زرداری  اور شہباز شریف نے تو انہیں ٹکے ، آنے کا جواب دے دیا ہے ، آئین کاآرٹیکل 14،15،16 انہیں آزادی اظہار رائے کی  اجازت دیتا ہے ، آ کر جلسہ کریں ،  لیکن آئین کا آرٹیکل 256 انہیں پابند کرتا ہے کہ کسی طرح کے مسلح جتھوں کی اجازت نہیں ۔ آئین کے ہی آرٹیکل کے مطابق امن و امان کی صورتحال خراب کی گئی تو  آئین کے مطابق اقدام اٹھائے جائیں گے ۔

رابطہ کیجیے