مولانا کوسخت فیصلوں سے روکنے کیلئے چودھری برادران میدان میں آگے


مولانا ‏ چودھری برادران اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز مولانا فضل الرحمان افہام تفہیم ‏ چودھری برادران ‏ مولانا فضل الرحمان ‏ ٹیلیفونک رابطہ ‏ میلہ لوٹ
۰۳ نومبر, ۲۰۱۹ ۷:۲۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز)مولانا فضل الرحمان کو سخت فیصلوں سے روکنے کے لئے چودھری برادران میدان میں آگئے ،چودھری برادران نے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرکے معاملہ افہام تفہیم سے نمٹانے کی تجویز دے دی۔

چودھری برادران اور مولانا فضل الرحمان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں چودھری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ آپ کو  مبار ہو ، آپ نے میلہ لوٹ لیا ۔

چودھری شجاعت نے کہا کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے آپ کو اپنا لیڈر تسلیم کر لیا، دونوں جماعتیں آپ کے پیچھے ہیں۔

مسلم لیگ ق  کے صدر نے کہا کہ شہبازشریف کا دھرنے میں کوئی کردار نہیں ان کی حیثیت تو ”جمعہ جنج نال“ والی ہے ، شہبازشریف تو حادثاتی اور واقعاتی طورپر اپوزیشن لیڈر بن گئے ، اصل اپوزیشن لیڈر تو مولانا فضل الرحمان ہیں۔

چودھری شجاعت نے مولانا کو نصیحت کی کہ  آپ کی بات سے فوج کے خلاف جو تاثر گیا وہ غلط ہے اسے مٹانے کی کوشش کریں ،  مفاہمت سے معاملات حل کرنے کی کوشش کریں آپ اس کی اہلیت رکھتے ہیں ، آپ ایسے باپ کے بیٹے ہیں جو سیاسی شعور رکھتےتھے ۔

ذرائع کےمطابق  اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ رات گئے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے  ، جس میں وِن آن فارمولا سامنے لانے کی کوشش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان  ، چودھری پرویز الہیٰ کے  فارمولے پر توجہ غور کرنےکیلئے رضا مند ہو گئے ہیں ،  چودھری پرویز الہیٰ مولانا فضل الرحمان  سے حتمی اور کم سے کم مطالبات کا ایجنڈا طلب کرینگے ۔

تازہ ترین ویڈیوز