مولانا کا پلان بی ختم، رہبر کمیٹی کا سڑکیں کھولنے کا اعلان

مولانا ، پلان بی ، ختم، رہبر کمیٹی ، سڑکیں ، کھولنے ، اعلان
۱۹ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۵ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) مولانا کا پلان بی ختم ہو گیا۔ رہبر کمیٹی نے سڑکیں کھولنے کا اعلان کر دیا۔

اکرم خان درانی کی زیر صدارت رہبر کمیٹی کا اجلاس انکی رہائش گاہ پر ہوا۔ رہبر کمیٹی نے اتفاق رائے سے پلان بی کے تحت سڑکیں بند کرنے کا سلسلہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں اکرم درانی کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کی حالت پر رحم کرتے ہوئے گھر چلے جائیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن آئندہ کے مشترکہ لائحہ عمل کی تیاری کیلئے اے پی سی بلائیں۔

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا ضلعی سطح پر احتجاج کر کے عوامی ایشوز اٹھائیں گے۔ 2020 میں شفاف انتخابات کے ذریعے نئی جمہوری حکومت کے قیام سے ہی مسائل حل ہو نگے۔

اے این پی کے میاں افتخار کا کہنا تھا جیسے ہی آزادی مارچ ختم ہوا حکمرانوں کا لہجہ بدل گیا۔ نواز شریف کو موت کے قریب پہنچا کر بھی حکمرانوں کا لہجہ بدل نہ سکا۔ آصف زرداری طبعی بنیاد پر ضمانت تک نہیں لے رہے۔ سیاسی رہنماوں کو بغیر جرم قید میں رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز