Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مولانا فضل الرحمٰن نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے تعاون کی یقین دہانی مانگ لی

مولانا فضل الرحمٰن نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے تعاون کی یقین دہانی مانگ لی
July 20, 2020
لاہور (92 نیوز) مولانا فضل الرحمٰن نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے تعاون کی یقین دہانی مانگ لی۔ اے پی سی سے پہلے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو مولانا فضل الرحمٰن کو قائل کرنا ہو گا۔ اے پی سی کے لیے کوششیں تیز ہو گئیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے مسلم لیگ ن کے وفد کی بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مجموعی ملکی سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا۔ مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی۔ لیگی وفد میں ایاز صادق، احسن اقبال اور سعد رفیق شامل تھے۔ راجہ پرویزاشرف، قمر زمان کائرہ اور چودھری منظور حسن مرتضیٰ بھی موجود تھے۔ ادھر اپوزیشن کے مشترکہ پلیٹ فارم کی عدم تشکیل کی وجوہات سامنے آ گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے تعاون کی یقین دہانی مانگ لی۔ اے پی سی سے پہلے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو مولانا فضل الرحمان کو قائل کرنا ہو گا۔ دونوں جماعتوں کا عید کے بعد اے پی سی بلانے کا بھی عندیہ ہے۔