مولانا فضل الرحمٰن سیاست کریں اور انتشار نہ پھیلائیں ، شوکت یوسفزئی

مولانا فضل الرحمٰن ، سیاست ، انتشار ، پھیلائیں ، شوکت یوسفزئی
۱۸ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۰۹ شام

 پشاور (92 نیوز) وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا مولانا فضل الرحمٰن سیاست کریں اور انتشار نہ پھیلائیں۔ دھاندلی ہوئی ہے تو مولانا حلقہ بتائیں، ہم کھلوا دیتے ہیں۔

جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جب سے آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اس کے خلاف شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مولانا چار سال انتظار کریں۔ ایک سال بعد ہی غصہ نہ نکالیں۔ ان کا کہنا تھا مولانا سیاست کریں انتشار نہ پھیلائیں۔

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے اے این پی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کی صورت میں مارچ کی قیادت کرنے کے اعلان پر بھی خوب سنائیں۔

شوکت یوسفزئی نے لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کی شکست پر بلاول بھٹو کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی پارٹی کی فکر کریں۔ لاڑکانہ بھی ان کے ہاتھ سے جارہا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز