مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن کی 9 جماعتی کانفرنس آج ہو گی ‏


مولانا فضل الرحمان ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز مولانا فضل الرحمان اپوزیشن ‏ ‏9 جماعتی کانفرنس حکومت کو ٹف ٹائم
۲۶ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۹ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) مولانا فضل  الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن کی 9 جماعتی کانفرنس آج ہو گی ، کانفرنس میں حکومت مخالف  تحریک کے آئندہ کے پلان پر مشاورت ہو گی ۔

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن ایک بار پھر ایکشن میں آگئی ، حکومت کے خاتمہ کیلئے اپوزیشن کا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہو گی۔

اسلام آباد میں ہونے والی 9 جماعتی کانفرنس کی میزبانی مولانا فضل الرحمان کریں گے ،  آصف علی زرداری کی احتساب عدالت میں پیشی کے باعث کانفرنس کا اجلاس  دن گیارہ بجائے 2 بجے رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی 9 جماعتی کانفرنس میں حکومت مخالف تحریک کے آئندہ کے پلان پر مشاورت ہوگی، مولانا فضل الرحمان اپوزیشن رہنماؤں کو آزادی، پلان اے اور پلان بی پر بریفنگ دیں گے۔

مولانا فضل الرحمان  اپویشن رہنماؤں کو  آگاہ  کریں گے  کہ حکومت کی جڑیں کیسے کاٹ دی گئی ہیں، حکومت کے خاتمہ کے لئے ہونے والے خفیہ رابطوں پر بھی  اپوزیشن  رہنماوں کو اعتماد میں لیا جائیگا۔

تازہ ترین ویڈیوز