Thursday, January 21, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن کی 9 جماعتی کانفرنس جاری

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن کی 9 جماعتی کانفرنس جاری
November 26, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن کی 9 جماعتی کانفرنس جاری ہے ، کانفرنس میں حکومت مخالف تحریک کے آئندہ کے پلان پر مشاورت ہو گی۔ حکومت کے خاتمہ کیلئے اپوزیشن کا آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے ۔اسلام آباد میں ہونے والی 9 جماعتی کانفرنس کی میزبانی مولانا فضل الرحمان کررہے ہیں۔ آصف علی زرداری کی احتساب عدالت میں پیشی کے باعث کانفرنس کا اجلاس اس کے بعد رکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی 9 جماعتی کانفرنس میں حکومت مخالف تحریک کے آئندہ کے پلان پر مشاورت ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان کانفرنس میں اپوزیشن رہنماؤں کو آزادی، پلان اے اور پلان بی پر بریفنگ دیں گے۔ حکومت کے خاتمہ کے لئے ہونے والے خفیہ رابطوں پر بھی اپوزیشن رہنماوں کو اعتماد میں لیا جائیگا۔