مولانا فضل الرحمان کا دھرنا قبل ازوقت ہے، شاہد آفریدی

مولانا فضل الرحمان، دھرنا قبل ازوقت، شاہد آفریدی، کراچی، 92 نیوز
۱۸ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۲۵ دن

کراچی (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو قبل ازوقت قرار دے دیا اور کہا کہ یہ دھرنوں کا نہیں قوم کو متحد کرنے کا وقت ہے۔

سابق کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ حکومت کو تھوڑا وقت دینا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو چاروں جانب سے دشمن نے گھیر رکھا ہے ،ہمیں وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینا چاہئے۔

شاہدآفریدی نے کہا کہ ملک کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی بھی وزیراعظم ہوتا تویہی کہتا کہ حکومت کو وقت دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی سیاست میں نہیں آرہا،بعد کا کچھ کہہ نہیں سکتا۔

تازہ ترین ویڈیوز