مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن کی اے پی سی 26 جون کو بلانے کا اعلان

مولانا فضل الرحمان ‏ اپوزیشن کی اے پی سی ‏ اسلام آباد ‏92 نیوز نون لیگ‏ پیپلزپارٹی‏ ایم ایم اے‏ اے این پی ‏
۲۳ جون, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۴ دن

اسلام آباد( 92 نیوز) حکومت کے خلاف تحریک کب اور کیسے چلائی جائے؟ ،فیصلہ 26جون کو اے پی سی میں ہوگا، اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کی میزبانی مولانا فضل الرحمان  کریں گے۔

آل پارٹیز کانفرنس میں  نون لیگ، پیپلزپارٹی، ایم ایم اے، اے این پی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں شریک ہوں گی ، احتجاجی تحریک کے علاوہ لاک ڈاؤن کے متعلق فیصلہ بھی متوقع ہے ،چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی اور بجٹ بھی زیر غور آئے گا۔

اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت مکمل کرنےکےبعد مولانا فضل الرحمان نے 26جون کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔ترجمان سربراہ جے یو آئی کے مطابق  آل پارٹیز کانفرنس 26 جون کو   صبح 11 بجے اسلام آباد میں ہوگی۔

ذرائع کےمطابق آج سے مولانا فضل الرحمان سیاسی جماعتوں کو اطلاع دینا شروع کریں گے۔  شہبازشریف اور  بلاول بھٹو چند روز قبل ہی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرچکے ہیں۔

مولانافضل الرحمان نے اسلام آباد میں میاں محمد اسلم کی رہائشگاہ پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق سےبھی ملاقات کی تھی ۔ اے پی سی میں حکومت مخالف تحریک اور لاک ڈاؤن کے فیصلے پر غور ہوگا۔

تازہ ترین ویڈیوز