Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی کے بعد ن لیگ سے بھی نالاں

مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی کے بعد ن لیگ سے بھی نالاں
December 31, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) مولانا فضل الرحمان کی ناراضگیاں بڑھنے لگیں، مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی کے بعد ن لیگ سے بھی نالاں ہوگئے۔

مریم نواز سے ملاقات میں سربراہ پی ڈی ایم نے محمد علی درانی اور شہبازشریف کی ملاقات پر ناراضگی کا اظہار کردیا، ذرائع کے مطابق مولانا بولے ہم سیاسی مداخلت کے خلاف لڑ رہے،شہباز شریف انہی کے نمائندوں سے مل رہے، شاہد خاقان عباسی نے بیرون ملک جانے کی اجازت کس سے حاصل کی؟، جب طے کیا تھا کہ حکومت سے مذاکرات نہیں ہونگے تو پھر بیک ڈور رابطے کیوں ہیں؟۔

ذرائع سے یہ بھی پتہ چلا کہ مولانا نے دو ٹوک بات کرنے کا فیصلہ سنایا ہے اور بولے کہ اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد جس نے بنانی ہے وہ پی ڈی ایم کا حصہ نہیں رہے گا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے بعد ن لیگ بھی سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی حامی بن گئی ہے ، پارٹی کا نیا موقف ہے کہ استعفے سینیٹ الیکشن کے بعد دیئے جائیں ، حکومت کو کھیلنے کے لیے اوپن گراونڈ نہیں دینا چاہیے۔