مولانا فضل الرحمان آج بلاول ا ور شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے

مولانا فضل الرحمان ‏ شہباز شریف ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز سیاسی پارہ ہائی ‏
۱۷ جون, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملکی سیاسی پارہ ہائی ہوتا جا رہا ہے ، اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے متحرک ہو گئی اور حکومت مخالف تحریک چلانے کی تیاریاں شروع کردیں۔ بلاول آج جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  آج چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو اورشہباز شریف سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

بلاول آج شام  مولانا فضل الرحمان  کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔ اپوزیشن  لیڈر  شہباز شریف اور  مولانا کی ملاقات اسمبلی اجلاس کے بعد ہو گی  جس میں  آل پارٹیزکانفرنس کی تاریخ ،مقام اور ایجنڈے کو حتمی شکل دینے پر مشاورت ہو گی، اپوزیشن کی اے پی سی رواں ماہ کے آخر میں بلائے جانے کا امکان ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی شام چھ  بجے سربراہ جے یوآئی ف کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔

ادھر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کےلیے ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے بھی اختلافات بھلاتے ہوئے سیاسی اتحاد کرلیا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے  گزشتہ روز جاتی امرا میں مریم نواز سے ملاقات کی۔

بلاول اور مریم کی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا  جس کے مطابق حکومت مخالف تحریک کےلیے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز