مولانا عطاءالرحمٰن اور علی امین گنڈا پور میں تلخ جملوں کا تبادلہ، ایک دوسرے کو چیلنج

مولانا عطاءالرحمٰن، علی امین گنڈا پور، تلخ جملوں کا تبادلہ، نائنٹی ٹو ایٹ 8، لاہور، 92 نیوز
۱۹ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۳ دن

لاہور (92 نیوز) حکومت اور جے یو آئی ف کے درمیان محاذ آرائی عروج پر ہے۔ مولانا عطاءالرحمٰن اور علی امین گنڈا پور کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، دونوں رہنمائوں نے الزامات کی بوچھاڑ کردی اورایک دوسرے کو چیلنج بھی کیا۔

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے اعلان سے ملکی سیاست میں بھونچال کی کیفیت ہے، حکومت ایک طرف مذاکراتی ٹیم کا اعلان کررہی ہے تو وزرا سیاسی جھڑپیں بھی مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تازہ سیاسی جھڑپ92نیوز کے پروگرام نائنٹی ٹو ایٹ 8 میں ہوئی ہے جہاں جے یو آئی کے مولانا عطا الرحمٰن اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

علی امین گنڈا پور نےعطا الرحمٰن کو چیلنج دیا کہ وہ سیٹ سے مستعفی ہونے کو تیار ہیں، فضل الرحمان دھرنے کے اعلان سے دستبردار ہو کر الیکشن میں مقابلہ کریں،علی امین گنڈا پور نے شہدا کی زمین ہڑپ کرنے کا الزام بھی لگایا۔

مولانا عطا الرحمٰن نے چیلنج کیا علی امین گنڈا پور الزام ثابت کردیں تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے،عطا الرحمٰن نے چیلنج دیا کہ حکومت میں ہمت ہے تو گرفتار کرکے دکھائے، قیادت کو گرفتار کیا گیا تو پورا ملک جنگ کا میدان بن جائے گا۔

علی امین گنڈا پور اور مولانا عطاءالرحمٰن نے پروگرام کے دوران ایک دوسرے کو زبانی طور پر خوب لتاڑا، اینکر کو دونوں کے درمیان بیچ بچائو کرانا پڑا۔

تازہ ترین ویڈیوز