مولانا صاحب مارچ کشمیریوں کی آزادی کیلئے کریں، چوروں کی آزادی کیلئے نہیں، فردوس عاشق اعوان

۲۰ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱:۱۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا مولانا صاحب مارچ کشمیریوں کی آزادی کیلئے کریں، چوروں کی آزادی کیلئے نہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ پیغام میں کہنا تھا مولانا صاحب کو کشمیر سے زیادہ کشمیر کمیٹی سے دلچسپی ہے۔ مولانا فضل الرحمان منسٹر کالونی کے گھر کیلئے اسلام آباد کو لاک ڈاؤن نہ کریں۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا صاحب مارچ کشمیریوں کی آزادی کیلئے کریں، چوروں کی آزادی کے لیے نہیں؟ دوسروں کو مشورہ دینے کی بجائے اپنے بیٹے سے کہیں کہ استعفی دے دیں۔ اپنے فرزند  کیلئے پارلیمان، تنخواہ، مراعات اور نشست حلال ہے؟

فردوس عاشق اعوان نے کہا موجودہ حکومت اور پارلیمان اس لیے ناجائز اور حرام ہے کیونکہ اس میں آپ موجود نہیں؟آج آپ کی جمہوریت پسندی کہاں ہے؟

آج کس منہ سے پارلیمان کو گرانے کے دعوے فرما رہے ہیں؟ آج آپ کے جمہوریت کے لئے اصول کہاں ہیں؟

تازہ ترین ویڈیوز