Monday, March 8, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مولانا آج زندگی کا مختصر خطاب کریں گے، شیخ رشید

مولانا آج زندگی کا مختصر خطاب کریں گے، شیخ رشید
January 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ یہ لوگ تو پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے ہیں، پی ڈی ایم والے آج پھر پی پٹ گئے۔ مولانا آج زندگی کا مختصر خطاب کریں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے 92 نیوز سے گفتگو میں کہا کہ یہ قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں، آج تک ریڈزون میں احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ واحد حکومت ہے جس نے ریڈزون میں احتجاج کی ا جازت دی۔

پی ڈی ایم کو آج بھی لوگ نہیں ملے، ریڈزون میں اجازت کے باوجود ان کی حاضری توقع سے بھی کم ہے۔ پی ڈی ایم والے الیکشن کمیشن کے احاطے میں ہی پورے آجاتے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ڈرون سے پی ڈی ایم کا احتجاج دکھائے، ان کیلئے کھلا راستہ ہے، آئیں لانگ مارچ کریں۔ میں کہتا تھا یہ ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے مگر آپ میرامذاق اڑاتے تھے۔ ہمارا ریڈ الرٹ جاری ہے۔