مودی نے غلطی کردی ، اب کشمیر پاکستان سے جڑے گا، شیخ رشید


مودی کشمیر پاکستان ‏ شیخ رشید مظفر آباد ‏ ‏92 نیوز وزیر ریلوے ‏ بھارت جنگ آزاد کشمیر ‏ دھیر کوٹ
۲۴ اگست, ۲۰۱۹ ۵:۰۲ شام

مظفر آباد ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے  کہا کہ مودی نے غلطی کر دی ہے ، اب کشمیر پاکستان سے جڑے گا ،  بھارت نے حملہ کیا تو جنگ روایتی نہیں ہوگی ، منہ توڑ جواب دیں گے پھر ہندوستان میں گھاس اگے گی نہ ہی چڑیاں چہکیں گی۔

آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ میں  ریلی سے خطاب کرتے ہوئےو فاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  وزیر اعظم عمران خان دانشمندی سے کشمیر کی آواز کو آگے لیکر جا رہے ہیں ،دنیا کے کونے کونے میں جاکر کشمیر کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کروں گا پاک فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں گے، قوم کشمیر کاز سے غداری کرنے والوں کو کتوں کے آگے پھینک دی گی ۔

شیخ رشید احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ مارچ تک کشمیر  کا فیصلہ ہو جائے گا، انشااللہ وہ پاکستان کا حصہ بنے گا ، بھارت کے مسلمان بھی پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں،بھارت کے ہر گھر سے بھی نعرہ تکبیر کی آواز بلند ہوگی، ساری دنیا کا میڈیا ہٹلر مودی کا چہرہ بے نقاب کر رہاہے  ، کشمیر میں خوراک اور ادویات کی قلت ہے مگر کشمیری بہت بہادر قوم ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی جان لے کہ کشمیر فلسطین یابوسنیا نہیں ،72سال سے پاک فوج آج کے دن کیلئے تیار ہوئی ہے، آج نہ شملہ معاہدہ ہے اور نہ کنٹرول لائن ۔

تازہ ترین ویڈیوز