مودی سرکار کی پانچ سالہ کارکردگی بد ترین رہی ،ا مریکی اخبار

مودی
۱۲ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۰ دن

نیو یارک ( 92 نیوز) امریکی اخبار نے مودی سرکار کی پانچ سالہ کار کردگی کا پول کھول دیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز لکھتا ہے کہ  بی جے پی دور میں معیشت پروان نہیں چڑھی جبکہ بھارت میں بےروزگاری کا 45سالہ ریکارڈ ٹوٹا ۔

اخبار کے مطابق بھارت میں  لاکھوں کسانوں نے احتجاج کیا ، معیشت کی تنزلی مودی سرکار نے چھپائے رکھی ۔پلوامہ حملےکےبعد پاکستان پر ہزرہ سرائی کا مودی حکومت  کوبےحد فائدہ ہوا۔

امریکی اخبارکی رپورٹ کےمطابق مودی سرکار کے پانچ سالہ دورِ حکومت میں ملکی معیشت کو کافی نقصان پہنچا ،بھارت میں بےروزگاری کا 45سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا لیکن بی جے پی حکومت نے بہت چالاکی سےعوام کی ساری توجہ  پاک بھارت کشیدگی کی جانب مبذول کروادی۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کےمطابق نریندری مودی نے اپنی گرتی ہوئی ساکھ بچانے کیلئےپہلےپلوامہ اور پھر بالاکوٹ حملےکاسہارالیا ،جس کے بعدمودی کو ملک میں قوم پرستی اور حب الوطنی کو ہوا دیکرخاصافائدہ بھی ہوا۔

تازہ ترین ویڈیوز