موجودہ نظام کو جمہوریت نہیں کہا جاسکتا ، شیخ رشید

موجودہ نظام ‏ جمہوریت شیخ رشید راولپنڈی ‏ ‏92 نیوز لولی لنگڑی جمہوریت ‏ سانحے سے دو چار ‏ میڈیا سے گفتگو ‏ نو ، نو ماہ ضمانتیں ‏ بیسمنٹ سے ضمانتیں نواز شریف کا قبضہ ‏ ‏ شہباز شریف ‏ سورج ‏ مشرق کی بجائے مغرب آصف علی زرداری ‏ لاہو ر ریلوے اسٹیشن ‏
۰۹ جون, ۲۰۱۹ ۶:۵۷ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ موجودہ نظام کو جمہوریت نہیں کہا جاسکتا، ایسی لولی لنگڑی جمہوریت کسی بھی وقت سانحے سے دو چار ہوسکتی ہے۔

میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ  موجودہ نظام میں لوگوں کی نو ، نو ماہ ضمانتیں رہتی ہیں ، چھٹی کے دن بیسمنٹ سے ضمانتیں ہو جاتی ہیں ، ایسے نظام کو جمہوریت نہیں کہا جا سکتا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ کی پارٹی پر نواز شریف کا قبضہ ہے ، شہباز شریف پھر بھاگ جائیں گے ، سورج مشرق کی بجائے مغرب سے نکل سکتا ہے لیکن نواز شریف اور آصف علی زرداری کو حکومت نہیں مل سکتی ، شہباز شریف جانتا ہے کہ بجٹ پر اس کو کوئی کچھ نہیں کہے گا۔

وزیر ریلوے نے لاہو ر ریلوے اسٹیشن پر  سیڑھیاں ختم کرکے لفٹیں اور ایسکلیٹر لگانے کا بھی اعلان کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز