Sunday, June 20, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

منی لانڈرنگ کیس، نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

منی لانڈرنگ کیس، نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی
April 19, 2021

لاہور (92 نیوز) نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔

ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کردی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا، لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کو نظر انداز کیا، ہارڈ شپ کا کیس نہیں بنتا۔ حمزہ شہباز کو ضمانت دینے سے نیب انکوائری میں خلل پڑ رہا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کا 24 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کو ضمانت دی تھی۔