منی لانڈرنگ ریفرنس ، آصف زرداری ، فریال کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع


منی لانڈرنگ ریفرنس‏ آصف زرداری ‏ فریال تالپور ‏ جوڈیشل ریمانڈ ‏ ‏12 نومبر اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز شریک چیئرمین ‏ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ‏ آصف علی زرداری ‏ احتساب عدالت ‏ اسلام آباد انور مجید
۲۲ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۸ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) منی لانڈرنگ ریفرنس میں سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں  12 نومبر تک توسیع  کر دی گئی ۔

احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس میں آٖصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں  12 نومبر تک توسیع کردی ۔ سابق صدر نے جیل میں مشقتی مانگ لیا، سہولیات فراہمی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور  کو اڈیالہ جیل سے  احتساب عدالت  اسلام آباد پیش کیا گیا جہاں جج محمد بشیرنے  کیس کی سماعت کی ۔

دوران سماعت آصف علی زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیے کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے باوجود آصف علی زرداری کو اسپتال منتقل نہیں کیا گیا، جیل حکام سے پوچھا جائے کیوں عمل نہیں کیا جارہا۔

احتساب عدالت اسلام آباد نےدوران سماعت انور مجید سے متعلق استفسار کیا تو وکیل فاروق ایچ نائیک نے انور مجید کی میڈیکل رپورٹ پیش کر دی ۔

نیب پراسیکیوٹر نے  میڈیکل رپورٹ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ہر سماعت پر ایسی ہی رپورٹ پیش کر دی جاتی ہے ۔

وکیل لطیف کھوسہ نے آصف علی زرداری کو جیل  میں ذاتی مشقتی فراہم کرنے کی استدعا بھی کی جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کوئی باہر سے آکر خدمت نہیں کرتا ، کل کو بیویاں بھی کہیں گی کہ جیل میں قید ان کے شہروں کی خدمت کرنے دی جائے ۔

عدالت نے سہولایت فراہمی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جب کہ میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور  کو 12 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی  کر دی۔

آصف علی زرداری سے بلاول بھٹو اور آصفہ سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی ملاقات کی ،میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

سماعت سے قبل کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر جیالا وکیل آپے سے باہر وہ گیا اور پولیس اہلکاروں سے گالم گلوچ ، ہاتھا پائی کرتا رہا۔

پیشی کے بعد آصف علی زرداری کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ اور میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے۔

تازہ ترین ویڈیوز