Wednesday, August 4, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

منی لانڈرنگ، شہباز شریف نے بیوی بچوں سے کروڑوں روپے نقد تحفتاً وصول کیے، نیب

منی لانڈرنگ، شہباز شریف نے بیوی بچوں سے کروڑوں روپے نقد تحفتاً وصول کیے، نیب
July 6, 2020
لاہور (92 نیوز) صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ انکوائری میں مزید پیش رفت سامنے آگئی، نیب دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے بیوی بچوں سے کروڑوں روپے نقد تحفے کی طور پر وصول کیے، جس پر پوچھ گچھ کی جائیگی۔ شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ انکوائری میں مزید پیش رفت سامنے آگئی، دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے بیوی بچوں سے کروڑوں روپے نقد تحفے کے طور پر وصول کئے۔ شہباز شریف نے فیملی ممبران سے 10 سال میں 4 کروڑ 27 لاکھ 46 ہزار 678 روپے وصول کئے، اپنے بیٹے حمزہ سے 2008 میں ایک کروڑ 59 لاکھ 95 ہزار 338 روپے وصول کئے نصرت شہباز نے شہباز شریف کو دوہزار نو اور دس میں 73 لاکھ 50 ہزار تحفے میں دیئے، 2017ء سے 2019ء کے درمیان سلیمان شہباز نے شہباز شریف کو ایک کروڑ 94 لاکھ ایک ہزار 340 روپے بطور تحفہ دیئے۔ دستاویزات کے مطابق شہباز شریف کو رقوم ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئیں، ذرائع کا کہنا ہے شہبازشریف، حمزہ شہباز، نصرت شہباز اور سلمان شہباز کا بینکنگ ریکارڈ حاصل کر لیا گیا، ذرائع آمدن سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔
We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.