منکیرہ کے لاپتہ طالبعلم کے جوتے ، بستہ نہر کنارے سے مل گئے

منکیرہ لاپتہ طالبعلم جوتے ، بستہ ‏ نہر کنارے ‏ ‏92 نیوز بھکر ‏ زاہد محمود
۱۵ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۸ شام

منکیرہ ( 92 نیوز) بھکر کی تحصیل منکیرہ  میں ہیڈ فردوس سے 3 روز قبل لاپتہ ہونے والے طالب علم زاہد محمود کا بستہ ، جوتے اور مبینہ خط نہر کے کنارے سے مل گیا ،  طالب علم کے خط میں امتحان میں نمبر کم آنے پر شرمندگی کا اظہار کیا گیا۔

بھکر کی تحصیل منکیرہ کے نواحی گاؤں چک نمبر215 کارہائشی پندرہ سالہ طالب علم زاہد محمود ایف اے کے رزلٹ میں نمبر کم آنے پر کالج سے واپس گھر جاتے ہوئے 2 روز قبل لاپتہ ہوگیا تھا، جبکہ اس کے جوتے ، بیگ اور ایک خط تھل کینال کے کنارے سے ملا تھا ۔

زاہد محمود نے خط میں لکھا کہ میرے پیارے ابو اور میری ماں مجھے معاف کردینا میرا رزلٹ بہت گندہ آیا ہے جس کی وجہ سے میری کوئی عزت نہیں رہے گی ، میں  نے اچھے نمبر لینے کی بہت کوشش کی۔

منکیرہ لاپتہ طالبعلم جوتے ، بستہ ‏ نہر کنارے ‏ ‏92 نیوز بھکر ‏ زاہد محمود
منکیرہ کے لاپتہ طالبعلم کے جوتے ، بستہ نہر کنارے سے مل گئے ‏

طالب علم نے دوسرے خط میں اپنے والد کا موبائل نمبر بھی تحریر کیا  اور لکھا کہ اس کو پڑھنے والے میرے گھر بتا دیں کہ میں یہاں ہوں ، گذشتہ روز طالب علم کی لاش تھل کینال کے فردوس ہیڈ کے قریب سے ملی جس کو ریسکیو اہلکاروں نے اسپتال منتقل کردیا ۔

جواںسالہ بیٹے کی لاش ملنے پر والدین پر مسلسل غشی کے دورے پڑ رہے ہیں جبکہ علاقہ میں ہر شخص  اشکبار ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز