Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مناسک حج مکمل ، حجاج کرام نے پانچویں اور آخری روز تینوں جمرات پر رمی کی

مناسک حج مکمل ، حجاج کرام نے پانچویں اور آخری روز تینوں جمرات پر رمی کی
August 2, 2020
ریاض (92 نیوز) مناسک حج مکمل ہو گیا۔ حجاج کرام نے پانچویں اور آخری روز بھی تینوں جمرات پر رمی کی۔ مناسک کی ادائیگی کے دوران دل کو چھو لینے والے مناظر دیکھنے کو ملے۔ تینوں جمرات کی رمی کے آخری روز بھی حجاج کرام کو کورونا سے بچاو کے ضوابط کے تحت سینیٹائز کنکریاں فراہم کی گئیں اور سماجی دوری کے ضوابط کے تحت مناسک کی ادائیگی مکمل کروائی گئی۔ عازمین نے جمرات کی رمی کے بعد طواف زیارت بھی کر لیا۔ دوسری جانب الحرمین الشریفین کی جنرل پریزیڈینسی کی جانب سے فریضہ حج کی  ادائیگی اور طواف افاضہ کے بعد مسجد حرام، صحن ، مطاف اور مسجد کے بیرونی احاطے کی جراثیم کش مواد سے صفائی اور طہارت کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ مناسک حج کی ادائیگی کے دوران انتہائی جذباتی اور رقت آمیز مناظردیکھنے کو ملے۔ لوگ اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر دعائیں مانگتے رہے۔