ممکنہ امریکی صدارتی امیدوار برنی سینڈرز کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

۰۱ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۵۹ شام

 واشنگٹن (92 نیوز) ممکنہ امریکی صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا۔

مظلوم کشمیریوں کی چیخیں دنیا کے ضمیر جھنجھوڑنے لگیں ۔ امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا۔ اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا کے 56 ویں اجلاس سے خطاب میں کہا  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات ناقابل قبول ہیں۔

برنی سینڈرز نے کہا بھارت نے کشمیریوں کی خود مختاری کو ختم کر دیا ہے۔ وہاں کریک ڈاؤن جاری ہے جبکہ مواصلاتی ذرائع بھی بند ہیں۔

برنی سینڈرز نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرفیو سے ادویات کے خاتمے اور مریضوں کی مشکلات کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا سیکورٹی کے نام پر کریک ڈاون نے کشمیریوں کے لیے طبی سہولیات کی فراہمی کو مشکل بنا دیا ہے۔

انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ امریکا کو انسانی حقوق  اور اقوام متحدہ کی قراردادوں  کی حمایت کیلئے  بھرپور آواز اٹھانی چاہیے۔

تازہ ترین ویڈیوز