Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ممتاز شاعر منیر نیازی کو بچھڑے پندرہ برس بیت گئے

ممتاز شاعر منیر نیازی کو بچھڑے پندرہ برس بیت گئے
April 9, 2021

لاہور (92 نیوز) ممتاز شاعر منیر نیازی کو بچھڑے پندرہ برس بیت گئے۔ منیر نیازی نے اردو ادب کو شاعری کی صورت میں قیمتی اثاثے سے نوازا۔

منیر نیازی کی شاعری میں ملال کی سی کیفیت ملتی ہے، شاید اس کی ایک وجہ ان کی زندگی سے جڑے مصائب و الم ہیں۔ منیر نیازی کے یہاں حُسن کا ڈر اور خوف کی علامت میں ڈھل جانا یا دہشت ناک منظر میں تبدیل ہو جانا بعض اہم نفسیاتی کیفیات کی سمت بھی اشارہ کرتا ہے۔

ایسا نہیں کہ وہ یورش آلام کے سامنے ہتھیار ڈال دینے ہی میں عافیت سمجھتا ہے لیکن کچھ نہ کر سکنے کا غم زیادہ شدت سے محسوس ہوتا ہے۔ منیر نیازی نے فلمی نغمے بھی لکھے جن میں کچھ بہت مقبول ہوئے۔

منیر نیازی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ اردو شاعری کی تیرہ پنجابی کی تین اور انگریزی کی دو تصانیف کے خالق منیر نیازی لاہور میں مختصر علالت کے بعد چھبیس دسمبر دو ہزار چھ کو خالق حقیقی سے جا ملے۔