ملیحہ لودھی کی انتونیو گوتیریز سے ملاقات ، کشمیر ایشو پر آواز بلند کرنیکی اپیل

ملیحہ لودھی ، انتونیو گوتیریز ، ملاقات ، کشمیر ایشو ، آواز بلند، اپیل ، اسلا م آباد ،92 نیوز
۱۰ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۷ دن

اسلا م آباد (92 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریز سے ملاقات کی اور کشمیر ایشو پر آواز بلند کرنےکی اپیل کی۔

ملیحہ لودھی نے سیکرٹری جنرل کو بتایا کہ بھارت نے خطے میں امن کو سنگین خطرات لاحق کرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں صورتحال تبدریج بگڑتی جا رہی ہے، 5 اگست کے غیر قانونی بھارتی اقدامات نے کشمیر میں متعدد بحرانوں کو جنم دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 37 روز سے کشمیر میں نافذ کرفیو نے نہ صرف معمولات زندگی کو مفلوج کر دیا بلکہ پوری وادی کو ظلمت میں دھکیل دیا ہے جس سے کشمیر میں ایک بڑے انسانی المیہ کے پیدا ہونے کا شدید خدشہ ہے۔

ملیحہ لودھی نے واضح کیا کہ بھارتی اقدامات عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی واضع خلاف ورزی ہیں۔ سیکرٹری جنرل کو اپنے “تنازعات سے بچائو کی سفارتکاری” کے ایجنڈے کو کشمیر پر بھی لاگو کرنا چاہئے۔ اقوام متحدہ کو قانون ، انصاف اور انسانی حقوق کا بالادستی کے لیے آواز اٹھانی ہوگی۔ کشمیر میں جاری ظلم پر پاکستان کبھی خاموش نہیں رہے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز