ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی ساکھ بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ، انتونیو گوتیرس


ملیحہ لودھی ، اقوام متحدہ ، پاکستان ، ساکھ ، بڑھانے ، کردار ، انتونیو گوتیرس
۱۹ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۲ دن

 نیو یارک (92 نیوز) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے کہا ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی ساکھ بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے الوداعی ملاقات کی جس میں انہیں کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا ۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ ملیحہ لودھی نے ہر موضوع اور پہلو پر پاکستانی موقف پیش کیا۔ ملیحہ لودھی نے تجربے اور کارکردگی سے یو این میں پاکستان کی ساکھ بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کو ملیحہ لودھی کی خدمات کامیابیوں پر فخر ہونا چاہیے۔

الوداعی ملاقات میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ مذاکرات سے مسائل کے حل کی بات کرتا ہے۔ خطے میں امن کے سلسلے میں وزیراعظم کی کوششیں جاری ہیں۔ وزیراعظم سعودیہ ایران تناؤ کے خاتمے کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ تیس ستمبر کو وزیراعظم نے وزارتِ خارجہ میں نئی تعیناتیوں کی منظوری دی تھی جس کے بعد ملیحہ لودھی کی جگہ منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں مستقل مندوب تعینات کیا گیا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز