Saturday, December 5, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ملک کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے، حد نگاہ انتہائی کم

ملک کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے، حد نگاہ انتہائی کم
February 1, 2020
لاہور (92 نیوز) ملک کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے، لاہور، اوکاڑہ، قصور اور نواحی علاقوں میں شدید دھند چھا گئی، حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی، موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی۔ لاہور شہر کی قومی شاہراہوں ٹھوکر، چوہنگ، موہلنوال، مانگا منڈی میں دھند کا راج رہا، حد نگاہ30میٹر ہے۔ ادھر قصور، حبیب آباد، رینالہ خورد، اوکاڑہ منڈی بہاوالدین اور پھالیہ بھی شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے، حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی۔ ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد نے کار سواروں کو آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کے استعمال، غیر ضروری سفر سے گریز، معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔

رابطہ کیجیے